18 جولائی، 2018، 12:04 PM

اسرائیل نے غزہ میں سامان کی ترسیل کے واحد راستے کو بھی بند کردیا

اسرائیل نے غزہ میں  سامان کی ترسیل کے واحد راستے کو بھی بند کردیا

فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی پر غباروں کے ذریعہ آتش زنی کے تازہ واقعات کے بعد اسرائیل نے غزہ میں سامان کی ترسیل کے واحد راستے پر پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی پر غباروں کے ذریعہ آتش زنی کے تازہ واقعات کے بعد اسرائیل نے غزہ میں سامان کی ترسیل کے واحد راستے پر پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کیرم شلوم کے راستے سے اب اتوار تک ایندھن کی ترسیل ممکن نہیں ہو گی تاہم خوراک اور ادویات کو بھیجنے کی اجازت ہوگی۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے پابندیوں کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف ہر قسم کی کارروائی کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

News ID 1882324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha